آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔

جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا۔

پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر کی مختلف دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اس کی بے مثال حربی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

پاک فضائیہ کے اس شاندار فلائی پاسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی افتتاحی میچ:پاکستان پر سُست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا، جس کے نتیجے میں آئی سی سی نے ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا۔

آئی سی سی کے اس آرٹیکل کے مطابق اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کرتی تو اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا، جس کی وجہ سے رسمی سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرف الدولہ، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے پاکستان کی جانب سے سست اوور ریٹ کی شکایت درج کی تھی، جس کے بعد آئی سی سی نے جرمانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی افتتاحی میچ:پاکستان پر سُست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد
  • چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی تقریب، فضاؤں میں رنگ بکھر گئے، پاکستان پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا
  • چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھیں
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار! افتتاحی تقریب کچھ دیر میں
  • چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو کی دھوم
  • چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا
  •    چیمپئنز ٹرافی :رنگا رنگ میلہ آج سے شروع‘ میدان سج گئے‘ فلائی پاسٹ پاکستان ‘ نیوزی لینڈ افتتاحی  میچ میں مد مقابل