Islam Times:
2025-02-21@12:33:00 GMT

میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا، مشال ملک

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا، مشال ملک

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہیں۔ مشال ملک نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے بہت ہمت ملتی ہے، سب لوگ یکجا ہیں اور تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں، ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، رہنما جیلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ جوڈیشل ٹیرر ازم کیا جارہا ہے، کشمیری قوم کو کبھی ہندوستان کی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔ مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی کشمیر پر ظلم کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ مشال ملک

پڑھیں:

اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے، جنید اکبر

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت دوست ہے، میں نے شیر افضل مروت کے بارے جو بات کی وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی بتاؤں گا

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین  جنید اکبر نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر رمضان کے بعد احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل والے ملاقات کرنے دیں یا نہ دیں، عمران خان جب بلائیں گے ہم آئیں گے، ملاقات کے لیے لوگ چاہتے ہی نہیں ہم ٹائم پر پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ پوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے میں کامیاب ہوں گے، ملاقاتیں جاری ہیں۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ اختلاف رائے ہر بندے کا حق ہے لیکن اس طرح کی چیزوں کی حمایت نہیں کرتے، تھپڑ مارنا انتہائی غلط بات ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ترکیہ اور کشمیر
  • والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، چیئرمین پیپلز پارٹی
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروت
  • اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے، جنید اکبر
  • نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر آل راؤنڈر نے خاموشی توڑ دی، سخت باتیں کر ڈالیں
  • میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا: مشال ملک
  • انڈیا  نے میری والدہ کو زہر دیکر شہید کیا، مشال ملک کا دعویٰ
  • حقیقی محبت کا مقام، عرشِ رحمان کے سائے تلے