پاکستان کانیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے 321رنز کاہدف دیدیا
کراچی (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے 321 رنز کاہدف دیدیا،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنزبنائے ۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم 73 رنز پر نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ، نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔
اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔
پاکستان اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک
مزیدپڑھیں:تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان،کھانا بھی ملے گا