لاہور:

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا۔ میں وکلا برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہائیکورٹ کے وکلا کشمیر کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا، میں چاہتی ہوں کہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے۔ میں نہیں سمجھتی کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، اور انہیں مذاکرات کی دعوت دینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کلبھوشن یادو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اگر بھارت دہشت گرد کلبھوشن یادو کے کیس کو عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں لے جا سکتا ہے تو پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ وہاں کیوں نہیں لے جا سکتا؟

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کے لیے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے۔ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ کشمیر کا مقدمہ عالمی رہنماؤں کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کریں۔ صرف تقاریر کرنے کے بجائے ان کا باقاعدہ فالو اپ بھی ہونا چاہیے، اور مسئلہ کشمیر پر بڑے جلسے اور دھرنے بھی کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو کبھی بھی بھارتی عدلیہ سے انصاف نہیں ملا۔ دنیا بھر میں رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، لیکن کہیں بھی یکطرفہ فیصلے نہیں ہوتے۔ ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، اور ہمارے تمام قائدین کو جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی صاحب کو کس طرح شہید کیا گیا، یہ سب کے سامنے ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشعال ملک

پڑھیں:

9 مئی کے 13 مقدمات؛ چالان عدالت میں پیش

9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردئیے گئے۔

راولپنڈی کے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔ تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کردئیے گئے۔

کیس کی سماعت میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ تعاون کرے: اسحاق ڈار
  • 9 مئی کے 13 مقدمات؛ چالان عدالت میں پیش
  • (کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر) معاملہ فرقہ وارانہ تنازع ‘ بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘ گنڈا پور
  • بلوچستان میں 7 نہتے شہریوں کا قتل، ملک دشمن عناصر کا ایک اور وار
  • سستی بجلی کا ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا، چوہدری انوارالحق
  • فتنہ خوارج اور پاک فوج
  • دہشت گردی اور ضلع کرم
  • دہشت گردی پوری دنیا کیلئے بڑا چیلنج ، عالمی امن وسلامتی کیلئے اجتماعی اقدامات درکارہیں،اسحاق ڈار