بلوچستان میں 7 نہتے پاکستانیوں کا قتل ملک دشمن عناصر کا ایک اور وار ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ درندے بلوچ عوام کے دشمن ہیں۔  18 فروری کی رات دہشت گردوں نے ضلع بارکھان میں 7 نہتے افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کیا۔ بارکھان واقعہ میں پہلے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اس کے بعد انہیں قتل کیا گیا۔  

ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی جس میں 45 مسافر سوار تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی۔ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور جبر کا  جھوٹا اور مصنوعی تاثر پیدا کرکے غیر ملکی  ملک دشمن عناصر کی ایماء پر معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔  دہشتگردوں کا واحد مقصد بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔  

مزید پڑھیں: بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکابندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا

اپنی بڑھتی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کرنا ان درندہ صفت دہشت گردوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 25 اور 26 اگست کو بھی دہشتگردوں نے بے گناہ مزدوروں کو ٹارگٹ کیا۔ بارکھان واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی ذہنی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ شناختی کارڈ دیکھ کر مزدوروں کا قتل دہشت گردوں کا صوبے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی مذموم اور ناکام کوشش ہے۔ بلوچستان میں بد امنی پھیلا کر اصل مقصد بلوچستان کی معاشی ترقی کو روکنا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں کے مطابق

پڑھیں:

سیستان میں پاکستانیوں کا قتل: ایرانی سفارتخانے کی حملے کی شدید مذمت

ویب ڈیسک:  پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے کیلئے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

ایرانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کی مختلف اقسام کو ختم کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردو ں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔
 

سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف متحد، دہشت گردوں کو گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا
  • لکی مروت ،پولیس کا دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک
  • لکی پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
  • سیستان میں پاکستانیوں کا قتل: ایرانی سفارتخانے کی حملے کی شدید مذمت
  • موقع پرست سرداروں، جعلی کامریڈوں ،دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ضلع شانگلہ: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کاروائی بڑا حملہ ناکام
  • بلوچستان کے وزرا کی اختر مینگل کے بیانات کی مذمت، دہشتگردوں کی ’’بی‘‘ ٹیم قرار دیدیا
  • پاکستان کا عالمی برادری سے جائز مطالبہ!