وَن ڈش کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برہم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وَن ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں وَن ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ وَن ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور نجی پراپرٹیز میں شادی کی تقریبات پر بھی ہو گا جبکہ وَن ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمے دار سمجھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وَن ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ وَن ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈِشز کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں، انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں وَن ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ن ڈش کی خلاف ورزی پنجاب مریم نواز مریم نواز نے
پڑھیں:
پنجاب کےعوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے، مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنی والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔