صنم تیری قسم 2 میں ماورا اور ہرش کی جگہ بالی ووڈ کے کونسے دو بڑے اسٹارز ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کی شاندار ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اس فلم کے ہدایتاکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک سوال کے جواب میں امکان ظاہر کیا ہے کہ مداحوں کی خواہش پر صنم تیری قسم 2 کیلئے شردھا کپور کو مرکزی کردار کیلئے تصویر کیا جاسکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی گئی سلمان خان کو ہیرو کیلئے کاسٹ نہ کرنے کی درخواست پر ہدایتکارہ نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتیں سلمان خان اگر 2 منٹ بھی دیں اس فلم کو تو یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی فلم کرنا تو بڑی بات ہے۔
یاد رہے کہ صنم تیری قسم کو اس کی ریلیز کے 9 برس بعد دوبارہ سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جس نے اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ شہرت حاصل کی ہے اور کامیابی کے ساتھ بزنس کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
اس فلم کی ری ریلیز کی شاندار کامیابی پر میکرز کی جانب سے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا جو کہ آئندہ سال 14 فروری پر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صنم تیری قسم
پڑھیں:
صرف 3 دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی بالی ووڈ فلم
کراچی: وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم "چھاوا" نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔
"چھاوا" کی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔ لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بہترین کاروبار کیا اور ریلیز کے پہلے دن 33.10 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔
فلم نے جمعہ کو 31 کروڑ، سنیچر کو 35 کروڑ، اور اتوار کو 48.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح تین دنوں میں فلم کا مجموعی کاروبار 119.5 کروڑ روپے تک پہنچا۔
عالمی سطح پر بھی یہ فلم 150 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے، کیونکہ اس نے تین دنوں میں عالمی مارکیٹ میں 148.95 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
"چھاوا" وکی کوشل کے کریئر کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے، کیونکہ یہ ان کی پہلی فلم ہے جس نے اپنے پہلے ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ فلم کی تیاری کے لئے 130 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔
"چھاوا" نے اپنے پہلے ہفتے میں کئی بڑے ریکارڈ توڑے ہیں، جن میں رتیک روشن کی فلم "ٹائیگر فائٹر" (115 کروڑ روپے)، دپیکا پڈوکون کی "پدماوت"، پربھاس اور دپیکا کی "کالکی 2898 اے ڈی"، کارتک آریان کی "بھول بھلیاں 3" اور عامر خان کی "دنگل" (105 کروڑ روپے) کا ریکارڈ شامل ہے۔