Express News:
2025-02-21@00:59:37 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پرشدید برہم

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ون ڈش قوانین کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔ انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی سے استطاعت نہ رکھنے والے والدین پرمالی بوجھ پڑتا ہے۔  شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔ انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔ ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ون ڈش کی خلاف ورزی

پڑھیں:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم کی منظوری دیدی
  • الیکٹرو بس کا افتتاح، شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی  کا حکم
  • مریم نواز کا ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
  • وَن ڈش کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برہم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شادی بیاہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر شدید اظہار برہمی
  • اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آر او کیلئے منتیں کی جارہی ہیں، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا