Jasarat News:
2025-02-21@01:32:11 GMT

ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 17  پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 17  پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 20  پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی پیسے بھجوائیں، علی امین گنڈاپور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ بغیر سودی نظام کی ضرورت ہے۔ بینک آف خیبر مالیاتی نظام میں اپنی کارکردگی منوا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ادارے کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔ بینک آف خیبر کی جانب سے ملک میں اسلامی بینکنگ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلامی بینکنگ سروس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بینک آف خیبر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ پورے صوبے اور ملک دیگر شہروں میں بھی اسلامی برانچز کھولی جائیں گی۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ بغیر سودی نظام کی ضرورت ہے۔ بینک آف خیبر مالیاتی نظام میں اپنی کارکردگی منوا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے معاشی نظام منظم ہونا چاہیے۔ اپنے اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔جو بھی صوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہا ہے، حکومت انہیں مراعات دے گی۔ ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے حوالے سے اہداف پورے کررہا ہے۔ اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا معاملہ کافی پرانا ہے۔ بیرونی قوتیں مسئلہ بنا رہی ہیں۔بیرونی قوتیں انویسٹمنٹ کررہی ہیں۔ ہم نے جرگے کے ذریعے کوششیں کی ہیں۔ اب ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور چیک پوسٹس کے لیے 2ارب روپے جاری کررہے ہیں۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دہشت گردوں کو چھوڑیں گے نہیں۔ جو بھی فساد پھیلانے رہا ہے اب چھوریں گے نہیں۔ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر سستا ہوگیا
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر سستا ہوگیا
  • انٹر بینک مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری
  • اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی پیسے بھجوائیں، علی امین گنڈاپور
  • افغانستان شدید مالی اور اقتصادی بحران کا شکار
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
  • امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار
  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا