موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر869ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر987ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر195ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصد کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 163ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجنوری میں کم ہوکر135ملین ڈالرہوگیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں موبائل فونز کی درا مدات موبائل فونزکی درا مدات مالی سال

پڑھیں:

محمد شامی نے چمپیئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈز توڑ دیے

DUBAI:

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے چمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کو 228 کے مجموعے تک محدود کردیا۔

دبئی اسٹیڈیم میں چمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے اور بھارت کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو ابتدا میں ہی بیٹرز پویلین واپس لوٹنے کی جلدی میں نظر آئے، جس میں محمد شامی کا کردار نمایاں تھا۔

محمد شامی نے اس شان دار کارکردگی کے دوران بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور اجیت اگرکار کو اس ریکارڈ سے محروم کردیا۔

انجری کے باعث طویل عرصے تک دوری کے بعد بھارت کی ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد شامی نے اپنے کیریئر کے 104 ویں ون ڈے میچ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل اجیت اگرکار نے 133 میچوں میں بھارت کے لیے یہ ریکارڈ بنایا تھا، شامی بھارت کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے آٹھویں بولر ہیں۔

بھارت کے 34 سالہ کرکٹر محمد شامی نے بنگلہ دیش کے خلاف چمپیئنز ٹرافی کے میچ میں تیسری وکٹ 68 رنز بنانے والے جیکر علی کی صورت میں حاصل کی اور اسی وکٹ کے ساتھ انہوں نے ون ڈے میں 200 وکٹوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔

محمد شامی اس ریکارڈ کے حصول میں عالمی سطح پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 102 میچوں میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

شامی نے گیندوں کے اعتبار سے دنیا میں تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے، محمد شامی نے 200 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 5 ہزار 126 گیندیں کرائیں جبکہ مچل اسٹارک نے 5 ہزار 200 گیندیں کرانے کے بعد یہ ریکارڈ بنایا ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے آئی سی سی کے 50 اوورز کے عالمی ایونٹس (ورلڈ کپ اور چمپیئنز ٹرافی) میں سب سے زیادہ 60 وکٹیں حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا ہے، اس سے قبل یہ اعزاز ظہیر خان کو حاصل تھا جنہوں نے 59 وکٹیں حاصل کی تھیں، جواگل سری ناتھ نے 47 اور رویندرا جدیجا نے 43 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محمد شامی نے چمپیئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈز توڑ دیے
  • آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزیرخزانہ
  • وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں اربوں ڈالر قرض، تفصیلات سامنے آگئیں
  • موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈ
  • چینی کی برآمدنے 7 ماہ کے دوران تمام ریکارڈ توڑ دئیے
  • جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا
  • ٹیکسٹائلز کی برآمدات میںجنوری کے دوران 15.86 فیصد اضافہ
  • موبائل فونزکی درآمدات میں12فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
  • بلوچستان: امتحانی مرکز پر چھاپہ، 33 موبائل فونز برآمد