ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا، اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ خط بازیاں کرنا آپ کے لیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں جو آج تک نہیں بدلیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر ہی وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں ایسی گفتگو کرتے ہیں۔ انکی زبان، انکی باتوں سے انکی خاندانی اقدار اور انکی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ مریم نواز آج پنجاب سمیت پاکستان کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں اور نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اسکا کھلا ثبوت ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت 

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے دو صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو مریم نواز فراہم کریں گی۔ مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنی والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔

آن لائن لٹیرے نے متمول خاتون کو محبت کے جال میں پھانس کر  12 ملین سے مھروم کر دیا 

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک فلیگ شپ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، ستھرا پنجاب پروگرام نے بھی صوبے کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلیٰ مریم نواز پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئیں وزیراعلیٰ مریم نواز کا خدمت اور کارکردگی میں مقابلہ کریں، ہماری حکومت کا یہ پہلا سال کامیابی اور خدمت کے ساتھ مکمل ہوا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نارووال جلسے کی کوئی تشہیر نہیں کی تھی، نارووال میں صرف سڑکوں کا افتتاح تھا جو جلسے کی شکل اختیار کر گیا، کہا جاتا تھا مسلم لیگ ن ختم ہو چکی ،عوام میں نہیں نکل سکتی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہمیں تمام شہروں اور دیہاتوں کی صفائی کا کام دیا، آج پنجاب کی 154 تحصیلوں میں سے 140 تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا، پنجاب کی 14 تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کام کر رہی ہے۔

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صفائی سے ہماری اکانومی اور پنجاب کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد نوکریاں ملنی تھیں، اب تک 91 ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز نے ایک سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں مقابلہ کریں‘عظمی بخاری
  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں‘عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کےعوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
  • عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں پریشان ہیں: عظمیٰ بخاری
  • اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کا محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل
  • مریم نواز کی کارکردگی سے پی پی کو پریشر محسوس ہوتا ہے: عظمیٰ بخاری