بلوچستان: سینیٹ انتخاب، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع اور وصول کیے جانے کا آج آخری دن ہے۔
گزشتہ روز 5 امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی شام ساڑھے 4 بجے تک وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 فروری تک مکمل کی جائے گی۔
بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کے اجراء و وصولی کا عمل شروع ہوگیا
الیکشن ٹریبونل 27 فروری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد کیے جانے سے متعلق اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری ہو گی۔
امیدواروں کے دستبردار ہونےکی آخری تاریخ یکم مارچ ہے جبکہ نشست کے لیے پولنگ 8 مارچ کو ہو گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے سینیٹ کی نشست بی این پی کے سینیٹر محمد قاسم کے مستعفی ہونے سےخالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان سے سینیٹ
پڑھیں:
سندھ: گٹکا ماوا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے آئینی بینچ سے گٹکے ماوے پر پابندی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے، ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق آئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کرلی۔
درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گٹکا، ماوا اور مین پوری کی خرید و فروخت جاری ہے۔
عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔