سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی جب کہ منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے نعمان نامی ملزم کو پیشی کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا، متعلقہ عملہ ملزم کو جیل عملے کے حوالے کرکے گیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا۔
ملزم کے مبینہ فرار اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی، جیل انتظامیہ ملزم کے غائب ہونے پر خاموش رہی جب کہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چھان بین شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: 12 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا
علامتی فوٹوراولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مجرم محمد شعیب کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
مذکورہ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے سنایا۔
واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔