پاکستانی ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے: کین ولیمسن
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستانی ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔
کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔
کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، صرف ایک پلیئر کو ہدف نہیں بنا سکتے، نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔
نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھا کھیل رہے ہیں ان کی وکٹ اہم ہوگی، اگر ہم اہم موقع پر وکٹ لیں تو ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کین ولیمسن نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، اس موقع پر امن و امان، انسداد دہشتگردی اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا، امریکی وفد نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو خوب سراہا۔
ملاقات میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کوپاکستان کےساتھ بھرپور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کےشعبے میں انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانگریس مینز کا دورہ دہشتگردی کےخلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
کانگریس مینز کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کےکردار کو بھرپور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی باصلاحیت اور قابل ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، اس دوران سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، کانگریس مینز کا دورہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد کی حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سےسرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت، سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
Post Views: 1