Daily Mumtaz:
2025-02-21@00:13:40 GMT

مجھے صائمہ قریشی کا بیان سُن کر بہت غصہ آیا: ریحام خان

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

مجھے صائمہ قریشی کا بیان سُن کر بہت غصہ آیا: ریحام خان

معروف میزبان و سماجی کارکن ریحام خان نے اداکارہ صائمہ قریشی کے حالیہ وائرل بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

صائمہ قریشی کی جانب سے عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق دیے گئے بیان پر ریحام خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے صائمہ قریشی کا بیان سُن کر بہت غصہ آیا، یہ بیان ایک اداکارہ اور کمانے والی خاتون نے دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)


ریحام خان نے کہا کہ یہ کہنا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی بڑا آسان ہے۔

ریحام خان نے صائمہ قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ کر ان خواتین کی توہین کر رہی ہیں جن کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا کہ وہ بیٹھ کر مرد کی برکت والی کمائی کا انتظار کرتیں۔
ہدایت کارہ و پروڈیسر نے مزید کہا کہ اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عورت اپنی کمائی جتاتی ہے، میری بہن اپنی کمائی مرد بھی جتاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران صائمہ قریشی نے کہا تھا کہ برکت تو صرف مرد کی کمائی میں ہی ہوتی ہے، اس بات کو تو تسلیم کریں، عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، جب عورت گھر سنبھالنا شروع کرتی ہے تو اس کی فطرت ہے کہ وہ جتاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی مرد کو دوسرا نکاح کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے دوسرے نکاح کا حکم دیا گیا تاکہ ایکسٹرا میریٹل افیئر ختم ہو جائیں، قرآن میں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا کہ نکاح سے قبل پہلی اہلیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی کمائی میں

پڑھیں:

کچھ لوگ عمران خان سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، صوابی جلسے میں مجھ سے غلطی ہوئی کہ اٹھ کر ہاتھ ہلا دیا، میرے ہاتھ ہلانے سے نظم وضبط کی خلاف ورزی ہوگئی، سلمان اکرم راجا کو سفارش پرعہدہ ملا ہے، کچھ لوگ بانی سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف توہین آمیز بیان دیئے گئے، کوئی توہین آمیز بیان دے گا تو جواب تو ملے گا، میرٹ پر فیصلہ ہوتا تو سلمان اکرم راجا کوعہدہ ہی نہیں ملتا، سلمان اکرم راجا 8 ماہ قبل پارٹی میں شامل ہوئے اور پارٹی کا سیکرٹری جنرل بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم پنجاب میں ایک جلسہ تک نہیں کروا سکے، سلمان اکرم کی تعیناتی بھی مجھے ہٹائے جانے جیسی ہے، صوابی میں تقریر کا موقع نہ دینا غیراخلاقی حرکت تھی، مجھے بار بار رگڑا دیا گیا، مجھے گرانے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف یکطرفہ طور پر چار توہین آمیز بیان دیئے گئے۔

ایم این اے نے کہاکہ پی ٹی آئی میڈیا میرے خلاف گالم گلوچ پراترآیا ہے، مجھے پرالزامات لگائے جا رہے ہیں، بانی سےغلط فیصلے کروانے والوں کو قیادت نہیں کہہ سکتے، کچھ لوگ بانی سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں، یہ لوگ ایک محاذ پر بھی پارٹی کو کامیابی نہیں دلوا سکے، یہ ہر ایک کو اپنا فرماں بردار بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل پابند سلاسل ہیں، رٹے رٹائے جملے بانی کے کانوں میں انڈیلے جا رہے ہیں، کچھ لوگ اپنی قربت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، حقائق بتا دیئے تو کارکن موجودہ قیادت کا منہ نہیں دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرامہ چینلز یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ ہاجرہ یامین کا بڑا دعویٰ
  • نمبر ون یوٹیوبر ’’مسٹر بیسٹ‘‘ کی ہوشربا ماہانہ کمائی کا راز کھل گیا
  • بیٹے نے اپنی شادی پر نہیں بلایا؛ اداکار راج ببر کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا
  • کچھ لوگ عمران خان سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں، شیر افضل مروت
  • خط پر خط آ رہے ہیں اور منتیں ہو رہی ہیں کہ مجھے بچا لو، مریم نواز کا عمران خان پر طنز
  • ’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید
  • اناج منڈی کے تاجر سے لوٹ مار،مزاحمت پر گولی مار دی گئی
  • جب میں ہکا بکا رہ گیا
  • 4ہفتوں سے مجھے بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، شاہد خٹک