جنوری میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: جنوری میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری وطن واپس چلے گئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی وطن واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2023 سے اب تک پاکستان سے کم از کم 8 لاکھ 24 ہزار 568 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں جبکہ جنوری 2025 سے اب تک 18 ہزار 577 واپس جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس جانے والے 10 فیصد گھرانوں کی سربراہی خواتین کر رہی تھیں، مذکورہ مدت کے دوران بچوں کی سربراہی والے کسی بھی گھرانے کا اندراج نہیں کیا گیا۔

مکان کا کرایہ ادا نہ کر پانا 34 فیصد پناہ گزین گھرانوں کی افغانستان واپسی کی سب سے بڑی وجہ بتائی جا رہی ہے ، گھریلو ضروریات پورا کرنے میں ناکامی کے باعث 30 فیصد مہاجرین واپس جا رہے ہیں ، واپس جانے کی ایک بڑی وجہ گرفتاری کا خوف بھی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وطن واپس

پڑھیں:

افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیادہیں، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
  • جاتی جاتی سردی پھر واپس آگئی۔۔! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • راولپنڈی، اسلام آباد میں 5 ماہ بعد بارش، خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی، واسا
  • راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں: پاکستان
  • افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان
  • افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیادہیں، پاکستان
  • ’پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے‘
  • لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں، وزیر مواصلات