Jang News:
2025-02-21@00:08:23 GMT

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد

—فائل فوٹو

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

وادیٔ نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاری

وادی نیلم آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر سبی، قلات، خضدار، پشین اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع اور دیگر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت 3  ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 14، گوادر میں 16 اور تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جاتی جاتی سردی پھر واپس آگئی۔۔! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد اور  لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ رات گئے اسلام آباد اور لاہور میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔ لاہور میں بھی موسم ہر لمحہ بدل رہا ہے، جہاں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے  کچھ دنوں سے گرم موسم اب پھر سرد میں تبدیل ہوگیا۔ ضلع چنیوٹ اور لالیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔  پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ کوہ سفید پر برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی۔ ایبٹ آباد میں بارش جبکہ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ
  • بلوچستان میں موسم مزید سرد؛ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ
  • جاتی جاتی سردی پھر واپس آگئی۔۔! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • کوئٹہ میں بارش، زیارت میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا
  • کوئٹہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، زیارت میں برفباری سے موسم مزید سرد
  • کراچی: مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
  • طویل خشک سالی کا خاتمہ؟ کل سے بارش اور برف باری کی پیش گوئی کا امکان
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان
  • بارش اور برفباری کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا