ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پربات چیت کی گئی۔ 

 وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ  اسحاق ڈار نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین آہنی دوستی کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات، سی پیک اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے

  وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چین سےتعلق کونئی بلندیوں پرپہنچائیں گے،جبکہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بنیادی اشو اورسماجی واقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھےگا۔

 اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سےخطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کے بحرانوں نے یواین چارٹرکے تحت قائم ورلڈ آرڈر کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
 

تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ڈار نے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی درست: ہائیکورٹ، انٹرا کورٹ اپیل خارج

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا اقدام درست قرار دے دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد مرزا نے موقف اپنایا کہ نائب وزیر اعظم نامزد کرنے کا وزیر اعظم کے پاس صوابدیدی اختیار ہے۔ اسحاق ڈار بطور نائب وزیر اعظم اختیارات استعمال نہیں کر رہے، اسحاق ڈار بطور نائب وزیر اعظم کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، خارج کی جائے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں، استدعا ہے کہ سنگل بنچ کا ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ سے امریکی کانگریس مینز  کے وفد کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار کا شہزادہ فیصل سے اظہار تشکر
  • پرویز خٹک کی افغان سفیر سے ملاقات، افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس،قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال
  • اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی درست: ہائیکورٹ، انٹرا کورٹ اپیل خارج