Express News:
2025-02-20@23:33:13 GMT

سلمان خان نے نئی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کردی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کردیا گیا۔

پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹر پر سلمان خان کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس کے ساتھ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’سکندر‘ 28 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)

یہ پوسٹر ساجد نادیہ والا کی سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ شیئر کیا گیا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مداح اب اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساؤتھ انڈین فلموں کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پرتیک ببّر بھی شامل ہوں گے جو اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ 

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی، موسم سرما کی بارش کے دوران راہگیر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں

راولپنڈی، موسم سرما کی بارش کے دوران راہگیر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار شہری اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں
  • راولپنڈی، موسم سرما کی بارش کے دوران راہگیر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں
  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟
  • وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی و منفرد بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد
  • کبریٰ خان نے خانہ کعبہ میں گوہر رشید کے ساتھ نکاح کی ویڈیو شیئر کردی
  • اروشی روٹیلا کو اپنی ہی فلم کے پوسٹر سے ہٹادیا گیا
  • پریانکا چوپڑا نے اپنی ساری ان دیکھی تصاویر وائرل کردیں
  • شاہین آفریدی نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی
  • درِفشاں سلیم نے گلابی ساڑھی پہن کر سب کے ہوش اڈادیے