غزہ / ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، حماس کل (جمعرات کو) ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 27 فروری کو مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ بدلے میں اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے ایک وسیع معاہدے کا حصہ ہے، جس پر مزید بات چیت متوقع ہے۔ علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ایسے انتظام کی اہمیت پر بات کی جو علاقائی سلامتی میں معاون ہو۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: یرغمالیوں کی لاشیں

پڑھیں:

حماس کی بڑی پیشکش: تمام اسرائیلی قیدیوں کی مشروط رہائی پر آمادگی

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے اور اسی حوالے سے حماس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ دوسرے مرحلے کے لیے بھی تیار ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر اسرائیل مستقل جنگ بندی پر راضی ہو اور اپنی فوج غزہ سے مکمل طور پر نکال لے، تو حماس باقی تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے اور 8 لاشیں واپس کرنے کے لیے تیار ہے۔

حماس نے اسرائیل کی جانب سے تنظیم کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرط کسی صورت قابل قبول نہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • حماس نے چار اسرائیلی مغویوں کی لاشیں واپس کر دیں
  • حماس نے بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کےحوالے کردیں
  • حماس نے بمباری میں ہلاک 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں
  • حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا
  • حماس کی بڑی پیشکش: تمام اسرائیلی قیدیوں کی مشروط رہائی پر آمادگی
  • حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بیک وقت رہا کرنے پر رضامند
  • حماس کا چار مغویوں کی لاشیں اور چھ قیدی اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان
  • حماس جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں دے گی