چیمپئینز ٹرافی؛ اینیمیٹڈ پرومو نے مداحوں کو خوش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند گھنٹوں قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کردیا۔
آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا اینیمیٹڈ پرومو جاری کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو ششدر کردیا۔
اس پرومو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سمیت تمام کپتانوں کے اینیمیٹڈ کریکٹر پیش کیے گئے ہیں اور منفرد انداز میں ان کا فیورٹ شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: "ضروری نہیں بابراعظم اوپن کریں، رضوان کا نیا بیان آگیا"
پرومو میں تمام کپتانوں کو ٹرافی کے حصول کیلئے دوڑ لگاتے اور چمچاتی ٹرافی کی جانب لپکتے بھی دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ کل میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟
دوسری جانب ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں پاک فضائیہ کے طیارے کرتب دیکھائے گے اور شائقین کرکٹ کو متوجہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟
اینیمیٹڈ پرومو کو دیکھ کر شائقین کرکٹ نے آئی سی سی کو خراج تحسین پیش کیا اور کاوش کو خوب سراہا۔
A post shared by ICC (@icc)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینیمیٹڈ پرومو
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 23 فروری کو بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینز نصب کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
اسی طرح گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر بھی شائقین کرکٹ کیلئے لائیو میچ نشر کرنے کا انتظام ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟
جبکہ سندھ یوتھ کلب گلستانِ جوہر میں بڑی اسکرین پر میچ لائیو دکھایا جائے گا۔