نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپر نے ایم آر ڈی کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
وہ شہید بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہرکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر ایک تجربہ کار، مدبر اور دور اندیش سیاستدان تھے۔
سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپر کی وفات پیپلز پارٹی اور جمہوری سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے ہیں۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نواب یوسف تالپور کہ نواب یوسف پیپلز پارٹی قومی اسمبلی
پڑھیں:
کاشف شیخ، اسد اللہ بھٹو و دیگر کی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن نواب یوسف تالپورکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔