چین کے جنوبی شہری ویٹ لینڈ میں کیڑے کی نئی اقسام دریافت
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چین کے جنوبی شہری ویٹ لینڈ میں کیڑے کی نئی اقسام دریافت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
گوانگ ژو(شِنہوا)چینی محققین نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو کے ویٹ لینڈ میں کیڑے کی نئی اقسام ایڈوریس ہائی ژوینسز دریافت کی ہے۔
گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسز انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے ایسوسی ایٹ محقق یو یالی کے مطابق نئی اقسام ہائی ژو ویٹ لینڈ میں محقق ٹیم کی جانب سے 2020 میں شروع کی گئی کیڑوں کی جامع اور منظم نگرانی اور تحقیقاتی منصوبے کے تحت درجہ بندی اور نشاندہی کے کام کے دوران دریافت ہوئیں۔
ٹیم کی تحقیق بین الاقوامی تدریسی جریدے زوٹاکسا میں شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کولیوپٹیرا آرڈر سے تعلق رکھنے والی اقسام کی لمبائی 1.
یو نے کہا کہ عام طور پر بڑے کیڑوں کے گروہ زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور چھوٹے آسانی سے نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دریافت سے اقسام کے تنوع کو تقویت ملے گی اور یہ ماحولیاتی تحفظ اورحیاتیاتی ارتقا کے لئے زبردست اہمیت کی حامل ہے۔
قابل ذکر طور پر اکثر نئی اقسام عام طور پر قدرتی دیہی علاقوں میں دریافت ہوتی ہیں تاہم یہ دریافت ہائی ژو ویٹ لینڈ میں کی گئی ہے جو ایک ہزار 100 ہیکٹر پر محیط ہے اور گوانگ ژو میگا سٹی کے وسط میں واقع ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویٹ لینڈ میں لینڈ میں کی
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا. جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔