مصطفی عامرمیرااورارمغان کا دوست تھااور وہ ویڈ فروخت کرنے کا کام کرتا تھا
مصطفی کی لاش اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان لے گئے، پولیس کو بیان

اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس میں ملزم شیراز کی پولیس انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی، گرفتارملزم کی رپورٹ میں کئی سنسی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقتول نوجوان کے قتل کے الزام میں گرفتارملزم سید شیرازحسین عرف شاہ وزیز کی پولیس انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی، گرفتارملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ارمغان میرا بچپن کا دوست اوراسکول فیلو ہے ، ڈیڑھ سال قبل ارمغان میرے گھرآیا، اس کے پاس نئی گاڑیاں تھیں اوروہ بہت مالدارہوگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے کہا کہ میں نے اس سے دوبارہ دوستی کرلی ، اس کے بعد میرا ارمغان کے گھرآنا جانا شروع ہو گیا، مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ بنگلہ اس کا اپنا ہے یا کرایہ کا ہے ، ارمغان نے بنگلے میں شیر کے بچے بھی پالے ہوئے تھے ، کچھ عرصے قبل ارمغان نے شیرکے بچے فروخت کردیئے تھے ۔مذکورہ بنگلے کے علاوہ اس سے پہلے اس کی رہائش کہاں تھی اس کے علم میں نہیں، ارمغان اس بنگلے میں اکیلا رہتا تھا اورارمغان بنگلے میں کال سینٹر کا کام کرتا تھا اورکال سینٹر میں 30 سے 35 افراد بھی اس کے پاس کام کرنے کے لیے آئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق ارمغان نے بنگلے میں 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈ رکھے ہوئے تھے ، ارمغان کے خلاف گزری، درخشاں میں پیسوں، فائرنگ اور دیگرایف آئی آرز درج ہوئیں اور پھر کسٹم کیس میں گرفتار ہوا تواس نے کال سینٹر کا کام بند کردیا تھا اورسیکیورٹی گارڈز بھی ہٹا دیے تھے ۔بیان کے مطابق شیر بھی کسی کو دے دیے تھے ، ارمغان کا لڑکیوں سے ملنا جلنا تھا اوراسے اسلحہ رکھنے کا بھی شوق تھا، ارمغان نے 7سے 8 بڑی رائفلیں اوربڑی تعداد میں ایمونیشن بھی رکھا ہوا تھا اور 3سے 4پستول بھی اس کے پاس تھے ، ارمغان کا آئے روز فائرنگ کرنا، لڑائی جھگڑا اورمارپیٹ کرنا کام تھا۔ملزم شیرازنے بتایا کہ میرااسٹیٹ کا کام ختم ہو چکا تھا لہٰذا ارمغان مجھے مالی مدد بھی کرتا اور جب بھی رقم چاہیے ہوتی تو ارمغان مجھے رقم بھی دیتا تھا، ارمغان ویڈ کا نشہ کرتا ہے اور میں بھی ڈیڑھ سال سے اس کے ساتھ ویڈ کا نشہ کررہاہوں۔اس نے کہا کہ مصطفی عامرمیرااورارمغان کا دوست تھا اورمیری ملاقات ارمغان کے پاس ہی اس سے ہوئی تھی اور یہ ویڈ فروخت کرنے کا کام کرتا تھا اورارمغان اسی سے ویڈ خریدتا تھا اور مصطفیٰ کا اکثرارمغان کے بنگلہ پرآنا جانا تھا، مصطفیٰ پہلے اے این ایف کیس میں بھی بند ہوچکا تھا۔ملزم شیرازنے بتایا کہ نیوایئرنائٹ ارمغان نے اپنے بنگلے پرپارٹی رکھی ہوئی تھی جس میں کافی لڑکے لڑکیاں دوست آئی ہوئی تھی، میں بھی رات 12 بجے سے لیکر3 بجے تک پارٹی میں رہا، اس رات پارٹی میں مصطفی نہیں آیا تھا، 5 فروری کی رات مجھے ارمغان کی کال آئی کہ فوری گھرآؤ۔رپورٹ کے مطابق میں را ت کو10بجے اس کے بنگلے میں اس کے کمرے میں پہنچا تواس کے سامنے ایک لڑکی موجود تھی جس کے پاؤں سے خون بہہ رہا تھا جو کہ ارمغان کی مارپیٹ سے زخمی ہوئی تھی، پھرارمغان نے آن لائن رائیڈ بک کی اورلڑکی کواسنائپر کی گولی دکھائی اورکہا کہ اگرکس کو بتایا تویہ گولی تیرے بھیجے میں اتاروں گا، سیدھا اسپتال جاؤاورعلاج کراؤ، اسپتال والے پوچھیں تو کہنا کہ کوئی پولیس کارروائی نہیں چاہتی، اسپتال اورگھر والوں کو بتانا کہ نامعلوم افراد نے اسے اور آن لائن کاررائیڈر کے ساتھ مارپیٹ کی ہے ۔ملزم شیراز نے دوران تفتیش بتایا کہ مصطفی کی والدہ کو تاوان کی کال اورانٹرنیشنل نمبر سے آئے میسیج ارمغان نے کیے یا کسی اورنے مجھے علم نہیں، مجھے پولیس نے 14فروری کو کورنگی روڈ ڈی ایچ اے سے گرفتارکیا۔اس نے بتایا کہ میں پہلی دفعہ گرفتار ہوا ہوں، اس واقعے سے پہلے میرے اوپر کوئی مقدمہ نہیں ہے ، ارمغان کے ساتھ مل کر یہ کام کیا، مصطفی کی لاش اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کربلوچستان کے علاقے لے گئے ، وہاں گاڑی اورلاش کو جلادیا، ارمغان کے بنگلے پر مارپیٹ سے مصطفی کا خون نکلا،جسے ارمغان نے اپنے ملازمین سے صاف کروایا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی

اسکرین گریب

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ حادثے میں مرنے والے کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی فراڈ کے شواہد مل گئے، ماہانہ آمدنی 4 لاکھ ڈالر
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق