معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے اور معیشت بہتر ہوتی نظرآرہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور مزیدکمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے، تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں، ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قیادت، جماعت اورپنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمے داری ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
سابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، سابق وزیراعظم 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔