بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر‘الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے اور مسلسل تاخیر پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کرلیا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی بار میٹنگز کرنے، خطوط لکھنے اور یاددہانی کے باوجود الیکشن کمیشن کے علم میں ایسا کوئی اقدام نہیں آیا کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں کوئی اقدام اٹھایا ہوا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسی لیے اس کیس کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مورخہ 26 فروری 2025ء کو مقرر کردیا گیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پنجاب حکومت
پڑھیں: