غریب عوام کیلیے توانائی کی قیمت کم کرنا اول ترجیح ہے‘ مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دس سال کے بعد تیل و گیس کی تلاش کے لئے 40 نئے آفشور اور 31 آنشور بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ غریب عوام کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کام کیا جا رہا ہے۔ تیسویں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس اور آئل شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان بزنس کے لیے کھلا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا
ملک میں مہنگی بجلی کے باعث شہری تیز رفتاری کے ساتھ متبادل توانائی کا ذریعہ سولر پینلز پر منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی توانائی تھنک ٹینک ’ایمبر‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان نے دنیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔
تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی کو جمع کیا جائے تو 17 گیگا واٹ بجلی بنتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 17 گیگا واٹ کے ان سولر پینلز کی درآمدات کا ملک میں بجلی کی طلب سے موازنہ کیا جائے تو متبادل توانائی موجودہ بجلی کا نصف بنتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سولر پینلز کی اس غیر معمولی درآمدات کے پیچھے کوئی بڑی سرمایہ کاری اور نہ ہی کوئی حکومتی منصوبہ تھا بلکہ ملک میں مہنگی بجلی کے ستائے صارفین نے خود ہی ذاتی حیثیت میں سولر پینلز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔