Jasarat News:
2025-02-20@20:44:20 GMT

تلہ گنگ میں زمین کے تنازع پر3 افراد قتل

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

تلہ گنگ‘سرگودھا (اے پی پی) تلہ گنگ کے گائوں ادلکہ میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین میں دو سگے بھائی 25 سالہ عاطف حسین اور محمد زاہد ولد الطاف حسین اور ان کا کزن 25 سالہ محمد عمران ولد فتح خان شامل ہیں۔ مقتولین نے متنازعہ جگہ پر دیوار بنائی تھی جس کو مخالف فریق نے گرا دیا، مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔ گذشتہ روز دونوں بھائی اور ان کا کزن تلہ گنگ کچہری میں پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں، مولانا کو اعتماد میں لے لیا، پرویز خٹک

لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، پرویز خٹک - فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔

پرویز خٹک شہباز شریف حکومت میں کام کرنے کیلئے تیار

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں مجھے علم نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لیے مولانا کو اعتماد میں لیا۔

انکا کہنا تھا کہ 22 فروری کے جلسے میں مستقبل کی سیاست کا اعلان کریں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ صوبے کی سطح پر سیاسی فیصلے مشاورت سے کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • (کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر) معاملہ فرقہ وارانہ تنازع ‘ بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘ گنڈا پور
  • سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف
  • پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف
  • اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف
  • سرگودھا: 1 بھائی قتل، دوسرے کو زخمی کرنے کے کیس، 1 مجرم کو پھانسی، دوسرے کو 35 سال قید
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • سرگودھا: جائیداد کا تنازع، چچا نے دو بھتیجیوں اور بھابھی کو قتل کر دیا
  • چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں، مولانا کو اعتماد میں لے لیا، پرویز خٹک
  • کراچی، گلاس ٹاور آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا