چیف جسٹس ڈوگرکاالقادر یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟۔القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے۔ ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا ہے، ضبط ہے، اب اس کیس میں کچھ نہیں۔انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے تمام 14مقدمات کی سماعت آج ہوگی
جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے تمام 14مقدمات کی سماعت آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت آج کریں گے۔
تمام کیسز کا آج بھی جیل ٹرائل نہیں ہوگا تمام کیسز کی سماعت ضلع کچہری عدالت میں ہوگی، عدالت نے آج کے لیے تمام 700 کے قریب ملزمان اور دو گواہان کی طلبی کی ہے، پولیس نے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن ملزمان کی حاضری کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائرکردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے۔سماعت میں تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اویس یونس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔