Jasarat News:
2025-02-20@20:39:19 GMT

حافظ نعیم الرحمن کارمضان کے بعد بڑی تحریک کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

پشاور/ لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم عوامی رائے غصب کرکے مسلط ہونا ہے، فیک نیوز کے نام پر پیکا ایکٹ آگیا، فیک حکمرانوں اور انہیں مسلط کرنے والوں کے خلاف کس ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی؟ پیکا قانون آزادی اظہار رائے پر حملہ، اسے ختم کیا جائے، صحافیوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ خیبر پختونخوا میں شدید بدامنی ہے، کرم میں کانوائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، صوبے میں امن کا قیام وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمے داری ہے، اراکین پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافے کے لیے یک جان ہوگئے، ملکی سلامتی کے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ پاکستان، افغانستان جھگڑے میں دونوں ممالک کا نقصان، دشمن فائدہ اٹھائیں گے، اسلام آباد اور کابل بامعنی مذاکرات کریں، افغان سرزمین کسی صورت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ کشمیر پر خاموشی، بھارت سے دوستی کی خواہشات اور افغانستان سے لڑائی کی پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی طرح بیانات داغ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان پر دباؤ بڑھے گا، حکمران ایسا کرنے کی جرأت نہ کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی کے پی وسطی عبدالواسع، صدر پریس کلب ایم ریاض اور سیکرٹری پریس کلب طیب عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ گزشتہ 31برس سے ہر حکومت نے آئی پی پیز کو نوازا، ملک پر 2 فیصد اشرافیہ قابض ہے، یہ ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں کھرب پتی بیٹھے ہیں اور ان میں سے 70فیصد سے زاید فارم 47کی پیداوار ہیں، انہوں نے مل کر اپنی تنخواہوں میں 3 سو فیصد اضافہ کرلیا، عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، حکومت مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حکومت گراؤنڈ پر موجود نہیں، اشتہارات سے کام چلایا جارہا ہے، خیبر پختونخوا میں 38لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، پورے ملک میں تعداد پونے 3 کروڑ ہے، تعلیم کا نظام طبقاتی ہے، اسکولوں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے، شوگر مافیا کے ظلم سے چھوٹا کسان پس کر رہ گیا، پنجاب میں کسان کارڈ کے نام پر قرضہ کارڈ دیا جارہا ہے، بجلی، پیٹرول، آٹا، چینی، دالوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دے، بجلی کی قیمت لاگت کے مطابق کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات اور امن کے لیے جماعت اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے، حکومت قیام امن کی خاطر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرے، دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انھیں ایڈریس کرنا ہو گا، فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، عوام کو تعلیم، صحت کی سہولتیں دی جائیں، نوجوانوں کو روزگار ملے، انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی شمال مغربی سرحد اور اس سے متصل علاقوں میں بدامنی پاکستان کی امریکی جنگ میں شمولیت کا نتیجہ ہے، اس جنگ میں شمولیت سے قبل یہاں مکمل امن تھا۔مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کے بقایا جات ادا کرے، مقامی وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45پر پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی پر حیرانی ہوئی، عمران خان سیاسی قیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہے، بھارت کی افغانستان سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی خواہشات کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت نے اس پر پاؤں رکھا ہوا ہے، حکومت کشمیر پالیسی واضح کرے، سودے بازی کی رپورٹس پر وضاحت جاری کی جائے۔

پشاور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن پریس کلب میں میٹ دی پریس تقریب سے خطاب کررہے ہیں

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پریس کلب کے لیے

پڑھیں:

افغان حکومت کو بھی ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 پشاور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہو گا، ہم مذاکراتی عمل میں کام کر سکتے ہیں۔

 حافظ نعیم نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جھگڑے سے مخالفین کو فائدہ ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت سے بات چیت کریں، افغان حکومت بھی اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ داروں سے ٹیکس لیتی ہے، سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ صوبائی حکومت کرم میں امن قائم کرنے کے لیے سب کو ٹیبل پر لائے اور خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل کر امن و امان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے جبکہ خیبر پختون خوا کے تقریباً 12 اضلاع ہیں جو شدید دہشت گردی کا شکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کل کرم میں جو ہوا، حکومتوں کی ناکامی ہے، افغانستان سے بامعنی مذاکرات ہونے چاہئیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ بہت زیادہ آپریشن ہوئے لیکن امن قائم نہیں ہوا، حکومت اسٹیٹ ہولڈرز کو بلا کر بات چیت شروع کرے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت دیامر حق دو ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات منظور کرے‘حافظ نعیم الرحمن
  • حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے، حافظ نعیم الرحمان
  • حافظ نعیم الرحمن کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • فیک نیوز پر پیکا‘ فیک پارلیمنٹ‘     فیک حکومت پر کوئی بات نہیں کرتا: حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کابجلی کی قیمتوں اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں، آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • افغان حکومت کو بھی ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، حافظ نعیم
  • مہنگائی میں کمی کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،حکومت عوام کو ریلیف دے‘ حافظ نعیم الرحمن