چینی کی برآمدنے 7 ماہ کے دوران تمام ریکارڈ توڑ دئیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں چینی کی برآمد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے جس میں 2 ہزارفیصد سے زائد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے 7 ماہ میں چینی کی برآمد میں 2 ہزار 188 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 7 لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اس مدت میں 33 ہزار 101 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی، رواں سال جولائی تا جنوری 113 ارب 18 کروڑ مالیت سے زائد کی چینی برآمد ہوئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال اس مدت میں 6 ارب 14 کروڑ کی چینی برآمد کی گئی تھی، مالیت کے اعتبار سے گزشتہ سال کی نسبت چینی کی برآمد 1 ہزار 741 فیصد بڑھی، رواں سال جنوری میں 1 لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔جنوری 2025 میں 17 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد کی چینی برآمد کی گئی، جنوری 2024 میں چینی کی برآمد صفر تھی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت جنوری 2025 میں چینی کی برآمد100 فیصد بڑھی، دسمبر 2024 میں 2 لاکھ 79 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں چینی کی برآمد چینی برآمد کی گئی گزشتہ سال
پڑھیں:
راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری اسلحہ کے ساتھ یہ آپریشن انجام دیا۔ مغویوں کی بازیابی پر ان کے ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدوروں کو بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔