اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد تعلقہ اسپتال کے اچانک دورے پر پہنچ کر ادویات کا جائزہ لے رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد تعلقہ اسپتال کے اچانک دورے پر پہنچ کر ادویات کا جائزہ لے رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرپورماتھیلو،ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی رقم کی ادائیگی
میرپور ماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کی ہدایات پر ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین مشتاق علی سیال اور برکت علی کورائی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کے پاس شکایات جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپور ماتھیلو کی جانب سے انہیں ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے اسی طرح کی شکایات موصول ہونے ہر ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کی ہدایات پر ٹریژری آفس میرپور ماتھیلو نے مشتاق علی سیال کے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ 77 ہزار 560 روپے جبکہ برکت علی کورائی کے اکائونٹ میں 3 لاکھ 30 ہزار 480 روپے منتقل کردی اور دستاویزی ثبوت ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کو فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین نے مسئلہ حل کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب فضل محمد شیخ کا شکریہ ادا کیا۔