سکھرمیں ن لیگ ورکرزکنونشن کی تیاریاں عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھرمیں ن لیگ ورکرز کنونشن کی تیاریاں عروج پر،تشہری مہم کے سلسلے میں ریلی کاانعقاد،پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بازی۔ تفصیلات کیمطابق سکھر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی کی جانب سے 28 فروری کو ہونے والے سکھر ورکرز کنونشن کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کیلئے سوشل میڈیا کمپین کا آغاز کردیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کا پاورشو کی تیاریاں عروج پر ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جو نیو پنڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی اور سکھر پریس کلب کے سامنے خوب نعرے بازی کی ۔ریلی میں شریک مسلم لیگ ن سکھر کے عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور کارکنان کی جانب سے،نواز شریف زندہ باد،شہباز شریف زندہ باد اور خورشید میرانی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور جھنڈے لہرائے گئے۔ میڈیا اور پارٹی کارکنان سمیت سکھر کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے سکھر ڈسٹرکٹ کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا کہ ہماری آج کی جو ریلی نکالی گئی ہے اس کا مقصد 28 فروری کو ہونے والے ورکرز کنونشن کی آگاہی اور اپنے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے سکھر کی عوام کو جگانے اور اپنے حق کے لئے لڑنے سمیت سکھر کو ترقی کی طرف گامزن اور سکھر کے بنیادی مسائل کے حوالے سے کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ہماری ریلی کا مقصد بھی یہی ہے کے سکھر کی عوام اس کنونشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے اور ہمیں سکھر اور اس کی عوام کی خدمت کا موقع دے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سکھر کے سینئر نائب صدر اللہ داد بوذدار ،میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ،تعلقہ روہڑی کے صدر فہیم گرگیج، بابو کھوسو ،وزیر علی شیخ ، سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر قریشی، جنرل سیکریٹری چوہدری محمد خالد آرائیں ،اظہار بٹ و دیگر عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کمشنرگھوٹکی نوید احمد نے چارج سنبھال لیا
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد نے چارج سنبھالتے ہی سول اسپتال گھوٹکی کا اچانک دورہ کرکے ایمرجنسی وارڈ، ڈائلاسز سینٹر، میڈیکل اسٹور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ڈائلاسز سینٹر کو فعال بناکر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام میڈیکل افسران و پیرامیڈک اسٹاف کو پابند کیا جائے کہ وہ وقت کی پابندی سے فرائض سرانجام دیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ کنونشن کی سکھر کے کی عوام کے صدر
پڑھیں: