جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد سیپکو کے مددپور فیڈرصارفین کابجلی کی طویل بندش پر احتجاج ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف نعرے ۔جیکب آباد سیپکو مدد پور فیڈر کے صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مددپور فیڈر پر مسلسل 23گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی او امداد علی پنھیار اور لائن سپرنٹنڈنٹ مسعود سرھیو کی ملی بھگت سے فیڈر بغیر لائن مین کے چلنے لگا روزانہ فیڈر کی مین لائن کو خود ہی گراکر فیڈر کو بند کر دیا جاتاہے صارفین نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ایس ڈی او اور ایل ایس کی ملی بھگت کو نہ روکا گیا تو مدد پور کے صارفین ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی اور ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری کے بنگلوں کے سامنے احتجاجی دھرنا دیںگے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیکب ا باد

پڑھیں:

سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا

فوٹو فائل

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے  گا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • بجلی کے ریٹ گرنے کا سلسلہ جاری، یہ کمی کس مد میں؟