صوبائی وزیر شرجیل میمن کے احکامات نظرانداز
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا حکم نظرانداز، کراچی میں منگل کے روز بھی مختلف علاقوں اور تجارتی مرکز میں چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا ہے، صوبائی حکومت کے اعلان کو ابھی24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کے چارجڈ پارکنگ مافیا نے اپنے راج کو برقرار رکھا ہوا ہے، صوبائی وزیر کے واضح احکامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں اور مشہور تجارتی مقامات پر پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔یونیورسٹی روڈ سے ایم اے جناح روڈ تک ہر جگہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی رہی ہے۔چارجڈ پارکنگ کے عملے کا موقف ہے کہ پارکنگ فیس نہ لینے کا حکم نامہ ہمیں موصول نہیںہوا ہے۔کراچی میں چارجڈ پارکنگ کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا ہے ۔بلدیہ عظمی کراچی ،میئر کراچی کے بلڈنگ کے اطراف میں موجود گاڑیاں کھڑی کرنے والوں سے کھلے عام پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا ہے پارکنگ فیس کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف بازاروں میں یہ رنگ برنگی جیکٹ پہنے ہوئے پارکنگ فیس وصول کرنے والوں لوگوں سے ہم اگر کہتے ہیں کے پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان ہو چکا ہے تو وہ لوگ ہم سے لڑنے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیںا ور پورے پورے گنگ نکل کر ہمیں مارنے کے لیے آجاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چارجڈ پارکنگ پارکنگ فیس کا سلسلہ
پڑھیں:
اوکھائی میمن ٹی ٹین لیگ میں گلشن جائنٹس نے میدان مار لیا
کراچی : اوکھائی میمن ٹی ٹین کا فائنل جیتنے کے بعد گلشن جائنٹس کے کھلاڑیوں کاتنویر قاسم پاستا کے ساتھ گروپ فوٹوکراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں سجنے والا اوکھائی میمن ٹی ٹین لیگ کا رنگارنگ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔گلشن جائنٹس کی ٹیم نے ہاشم آباد ہیروز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے ہزاروں شہری لطف اندوز ہوئے۔ کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی پر انہیں لاکھوں روپے کے انعامات دیے گئے۔ٹی ٹین اوکھائی میمن لیگ کے فائنل میں زبیر موتی والا، ڈاکٹر عمران علی شاہ، حفیظ عزیز سمیت اوکھائی میمن برادری کے جنرل سیکرٹری عبدالستار جکھوڑا سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔ شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنویر قاسم کی کاوشوں سے ایونٹ کو بڑی کامیابی ملی۔ کراچی میں ہونے والے دیگر کرکٹ ٹورنامنٹس کے مقابلے میں ٹی ٹین اوکھائی میمن لیگ ایک کامیاب ایونٹ بن گیا ہے۔ اس لیگ کو ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے گراو ¿نڈ میں آکر دیکھا۔ ٹی ٹین اوکھائی میمن لیگ کا انعقاد گزشتہ ماہ کراچی کے مشہور اسٹیڈیم اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم ناظم آباد میں ہوا۔ ایونٹ میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل گلشن جائنٹس اور ہاشم آباد کے درمیان کھیلا گیا۔ حتمی معرکے میں گلشن جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرکے مقررہ اوورز میں 102 رنز کا ہدف دیا۔ ہاشم آباد ہیروز ہدف کے تعاقب میں 95 رنز تک ہی پہنچ سکے۔ گلشن جائنٹس نے انتہائی سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد 7 رنز سے کامیابی سمیٹی۔ تنویر قاسم پاستا گلشن جائنٹس کی قیادت کے ساتھ اوکھائی میمن کرکٹ لیگ کے ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ فائنل میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سربراہ زبیر موتی والا، سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر عمران علی شاہ ودیگر نے شرکت کی۔