چمپیئنزٹرافی میں165 کھلاڑیوں کو193 صفر ملے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چمپیئنزٹرافی میں اب تک جو115 میچ کھیلے گئے ہیں انکی229 اننگزمیں165 کھلاڑی 193 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔ آسڑیلیا کے شین واٹسن سب سے زیادہ مرتبہ صفر کا شکار بنے ہیں۔دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے جو17 میچ کھیلے ہیں انکی15 اننگزمیں41.18 کی اوسط اور 82.81 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے453 رنز بنائے ہیں ۔وہ چار مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے۔
بنگلا دیش کی دارالحکومت ڈھاکا میں1998 میں جب پہلی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ ہوا تھا تو اس کا نام ویلس انٹر نیشنل ٹورنامنٹ تھا۔ تب اس ٹورنامنٹ میں نو ٹیموں نے شرکت کی تھی اور کل آٹھ میچ کھیلے گئے تھے۔ ان آٹھ میچوں کی سولہ اننگز میں3931 رنز بنے تھے۔ جس میں آٹھ کھلاڑی ایک ایک مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں2000 میںجب یہ ٹورنامنٹ ہوا تھا نو اس کا نام آئی سی سی ناٹ آئوٹ ٹورنامنٹ تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں گیارہ ٹیموں نے شرکت کی تھی اور کل دس میچ کھیلے گئے تھے جنکی20 اننگز میں4613 رنز بنے تھے جس میں گیارہ کھلاڑی ایک ایک مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے۔
سری لنکا کے دارالحکومت میں جب2002 میں یہ ٹورنامنٹ ہوا تھا تو پہلی مرتبہ اسے چمپیئنز ٹرافی کا نام دیا گیا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں12 ٹیموں نے شرکت کی تھی اور کل 16 میچ کھیلے گئے تھے جن کی 32 اننگزمیں6442 رنز بنے تھے۔ اس میں 29 کھلاڑی 31 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش کے الشہریار اور بھارت کے دنیش مونگیا دو ۔ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے۔
انگلینڈ کو2004 میں پہلی مرتبہ چمپیئنز ٹرافی کرانے کا موقع ملا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں12 ٹیموں نے شرکت کی تھی اور کل15 میچ ہوئے تھے۔ جن ی30 اننگز میں5563 رنز بنے تھے جس میں37 کھلاڑی ایک ایک مرتبہ صفر کا شکار ہوئے تھے۔
بھارت کو 2006 میں چمپیئنز ٹرافی کرانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس چمپیئنز ٹرافی میں دس ٹیموں نے شرکت کی اور 21 میچ کھیلے گئے جن کی42 اننگز میں8082 رنز بنے۔33 کھلاڑی 38 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے جس میں جنوبی افریقا کے ہرشل گبس اور آندرے نیل، بنگلا دیش کے حبیب البشر، ویسٹ انڈیز کے ڈیون اسمتھ اور آسٹریلیا کے شین واٹسن دو۔ دو مرتبہ صفر کا شکار بنے تھے۔
جنوبی افریقا نے2009 میں یہ ٹورنامنٹ کرایا جس میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی اور کل15 میچ کھیلے گئے جنکی30 اننگزمیں6499 رنز بنے ۔ 20 کھلاڑی 2 2 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کیڈویک والٹن اور آسڑیلیا کے شین واٹسن دو۔ دو مرتبہ صفر کا شکار ہوئے تھے۔
انگلینڈ کو ابھی تک سب سے زیادہ مرتبہ چمپیئنز ٹرافی ٹرافی کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔اس نے2013 میں دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی اورکل15 میچ کھیلے گئے تھے جن ی0 3 اننگز میں 5970 رنز بنے تھے جس میں 22 کھلاڑی24 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکامرہے تھے۔پاکستان کے جنید خان اور انگلینڈ کے جوس بٹلر دو۔ دو مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے۔
چار سال بعد انگلینڈ کو تیسری مرتبہ چمپیئنز ٹرافی کرانے کا موقع ملا۔ اس مرتبہ بھی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی اور کل15 میچ ہوئے تھے۔ان 15 میچوں کی0 3 اننگز میں7079 رنز بنے جس میں22 کھلاڑی ایک۔ایک مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھلاڑی ایک ایک مرتبہ مرتبہ صفر کا شکار اس ٹورنامنٹ میں ٹرافی کرانے کا چمپیئنز ٹرافی یہ ٹورنامنٹ رنز بنے تھے ہوئے تھے تھے جن
پڑھیں:
فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر، اب کون ٹیم میں شامل ہوگا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
29سالہ امام الحق کو، جنہوں نے 72 ون ڈے کھیلے ہیں، فخر زمان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کسی کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی وسیم خان (آئی سی سی جنرل منیجر، کرکٹ)، سارہ ایڈگر (آئی سی سی سینئر منیجر، ایونٹس)، عثمان واہلہ (پی سی بی کے ڈائریکٹر، انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز) اور شان پولاک (آزاد نمائندہ) پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔
پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں کھنچاؤ کے سبب انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کے حوالے سے اگلے روز آگاہ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امام الحق فخر زمان کرکٹ