اوکھائی میمن ٹی ٹین لیگ میں گلشن جائنٹس نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی : اوکھائی میمن ٹی ٹین کا فائنل جیتنے کے بعد گلشن جائنٹس کے کھلاڑیوں کاتنویر قاسم پاستا کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں سجنے والا اوکھائی میمن ٹی ٹین لیگ کا رنگارنگ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔گلشن جائنٹس کی ٹیم نے ہاشم آباد ہیروز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے ہزاروں شہری لطف اندوز ہوئے۔ کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی پر انہیں لاکھوں روپے کے انعامات دیے گئے۔ٹی ٹین اوکھائی میمن لیگ کے فائنل میں زبیر موتی والا، ڈاکٹر عمران علی شاہ، حفیظ عزیز سمیت اوکھائی میمن برادری کے جنرل سیکرٹری عبدالستار جکھوڑا سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔ شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنویر قاسم کی کاوشوں سے ایونٹ کو بڑی کامیابی ملی۔ کراچی میں ہونے والے دیگر کرکٹ ٹورنامنٹس کے مقابلے میں ٹی ٹین اوکھائی میمن لیگ ایک کامیاب ایونٹ بن گیا ہے۔ اس لیگ کو ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے گراو ¿نڈ میں آکر دیکھا۔ ٹی ٹین اوکھائی میمن لیگ کا انعقاد گزشتہ ماہ کراچی کے مشہور اسٹیڈیم اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم ناظم آباد میں ہوا۔ ایونٹ میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل گلشن جائنٹس اور ہاشم آباد کے درمیان کھیلا گیا۔ حتمی معرکے میں گلشن جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرکے مقررہ اوورز میں 102 رنز کا ہدف دیا۔ ہاشم آباد ہیروز ہدف کے تعاقب میں 95 رنز تک ہی پہنچ سکے۔ گلشن جائنٹس نے انتہائی سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد 7 رنز سے کامیابی سمیٹی۔ تنویر قاسم پاستا گلشن جائنٹس کی قیادت کے ساتھ اوکھائی میمن کرکٹ لیگ کے ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ فائنل میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سربراہ زبیر موتی والا، سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر عمران علی شاہ ودیگر نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلشن جائنٹس ٹی ٹین
پڑھیں:
ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے: ول ینگ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچری جڑ کر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے ول ینگ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے، ٹیم کی کارکردگی قابل فخر ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت کو بھی شکست سے ہمکنار کر کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
کیوی اوپنر کا کہنا تھا کہ بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے خلاف ہماری اچھی شراکت بنیں جس کے سبب میزبان ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔ ہم نے اپنی بیٹنگ میں پاور پلے کا فائدہ اٹھایا اور ہمارے بیٹر حاوی رہے۔
ول ینگ نے مزید کہا کہ بولرز نے بھی نپی تلی بولی بولنگ کی اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں اور امید ہے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔