Jasarat News:
2025-02-20@19:47:48 GMT

واسا اینڈ واٹرسیوریج کے ملازمین کا احتجاج دوسرے مرحلے میں

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران ورکرز یونین واسا/واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد کی جانب سے ملازمین کو 12 ماہ کی تنخوائیں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلہ میں پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے احتجاجی دھرنا دیا گیا ،دھرنا میں شریک ملازمین نے واساانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین صدر آفتاب لاڑک اور جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی نے کہا کہ بارہ ماہ کی تنخواہوں اور پنشنز سے محروم واسا ملازمین اور پنشنرز کے خاندان فاقہ کشی کی حالت میں کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں،ہم بہت جلد آئندہ کے انتہائی احتجاجی مرحلہ میں داخل ہو جائیں گے اور ہم شہر کا فراہمی و نکاسی کا نظام بند کرنے پر مجبور ہونگے،جس کے نتائج کی تمام تر ذمے داری ادارے کی انتظامیہ پرعائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سندھ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ واسا کے لئے تین کواٹرز جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء تک کی رقوم کا فوری اجرا کرے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد:

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔

 ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔

مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔

یونینز لیڈران کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو ملک گیر دھرنا اور احتجاج کیا جائے گا۔ یونین نمائندوں نے اعلان کیا کہ اس احتجاج میں ملک بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین شرکت کریں گے اور جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

مذاکرات کا دوسرا دور کل دوبارہ ہوگا جس میں کسی حتمی فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ تاہم، اگر یہ مذاکرات بھی ناکام رہے تو ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج اور دھرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج، مطالبات سامنے آگئے
  • حیدرآباد: واپڈا ملازمین کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی خطاب کررہے ہیں
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی برطرفیاں ؛ مذاکرات کا پہلا دور ناکام
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
  • غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں، قطر
  • لاہور،عوامی رکشا یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
  • تیمرگرہ،یوٹیلیٹی اسٹورز کے جبری طورپر برطرف کیے گئے ملازمین سراپا احتجاج ہیں
  • لاڑکانہ ،یوٹیلیٹی اسٹورز کے جبری برطرف کیے گئے ملازمین احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد:واٹڑ اینڈ سیوریج کے ملازمین تنخواہوں سے محروم