Express News:
2025-02-20@19:51:06 GMT

مالی؛ باغیوں کا فوج پر 24 شہریوں کے قتل کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

MALI:

افریقی ملک مالی کے باغیوں نے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی سرحد پر روسی فوجی اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 24 شہریوں کو قتل کردیا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مالی میں باغیوں نے فوج پر ملک کے شمالی علاقے سے پڑوسی ملک الجیریا جانے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزم عائد کیا ہے جبکہ فوج نے کہا کہ خطے میں باغیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

عزواد لبریشن فرنٹ (ایف ایل اے) نے بیان میں کہا کہ شہری دو گاڑیوں میں سوار تھے اور وہ پڑوسی ملک جا رہے تھے کہ اس پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی پر آگ لگی اور دوسری گاڑی میں چند افراد زندہ بچ گئے۔

مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کال اکل کے ترجمان نے بتایا کہ لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور ایک شہری نے بتایا کہ حادثے کی شکار گاڑیوں میں سے ایک میں مہاجرین سوار تھے۔

ایف ایل اے نے کہا کہ مالی کی فوج او روسی ویگنر جنگجووں نے خطے میں اتوار کو بھی چار شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب مالی کی فوج کے ترجمان نے فوری ردعمل نہیں دیا مگر گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اس خطے میں بدترین جھڑپیں جاری ہیں اور مسلح افواج نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ مالی میں فوجی حکومت قائم ہے جہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے داعش اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں جاری ہیں اور اسی طرح ملک کو شمال میں توریگ باغیوں کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئےغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام
  • پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام
  • پیرپگارا کے بیٹے کیخلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج
  • ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کیلئے یوکرین کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار
  • لاہور: پتنگ بازی کے الزام میں 440 افراد گرفتار
  • کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار