کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال کالونی پختون چوک نالے کے قریب فائرنگ 40 سالہ نور ولی شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی 2 نمبر امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ انس زخمی ہوگیا جسے کاندھے پر گولی لگی تھی ۔ دونوں زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کے بتائے جا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا الفلاح کے علاقے ملیر کالا بورڈ ریلوے لائن کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 28 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
الفلاح پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت
لاہور میں جیل روڈ پر واقع نجی کالج میں طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ پہلی منزل پر موجود لائبریری سے گری، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ایمرجنسی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبہ انتقال کرگئی، مائدہ نامی طالبہ بی ایس کمپیوٹرسائنس شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔
لاہور پولیس نے کہا کہ طالبہ طبعیت ناساز ہونے اور چکر آنے کی وجہ سے پہلی منزل سے گری، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔