Jang News:
2025-02-20@19:53:09 GMT

کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ 

شمالی اضلاع کے پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، بارش سے نوشکی، پنجپائی، ہرنائی، کوہلو، سبی کے مقامی ندی نالوں میں برساتی پانی آنے کا خطرہ بھی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بارش اور برفباری کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مغربی ہواوں کا سلسلہ کل پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19  سے 21 فروری کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔ برف باری کے اثرات پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پہنچیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، میانوالی ، بھکر، خوشاب، حافظ آباد ، گجرانوالہ ، منڈی بہا الدین اور گجرات میں بارش ہو سکتی ہے۔  لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ فیصل آباد شیخو پورہ نارووال اور سیالکوٹ  میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے

19 فروری کو ملتان ڈیرہ غازی خان لیہ مظفرگڑھ خانیوال ساہیوال پاکپتن اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی  ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیاح  موسم کی مناسبت سےانتہائی محتاط رہیں اور موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیں۔ 

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ جمعے کو شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان
  • پنجاب: بیشتر اضلاع میں بارشیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
  • کوئٹہ میں بارش، زیارت میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا
  • ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےنوید سنادی
  • طویل خشک سالی کا خاتمہ؟ کل سے بارش اور برف باری کی پیش گوئی کا امکان
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان
  • بارش اور برفباری کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • 19 سے 21 فروری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی، محکمہ موسمیات