کراچی:

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔ 

بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں داتا دربار ، بابا بلھے شاہ اور بری امام سمیت دیگر مزارات شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ دونوں بچوں کی تلاش میں پولیس کی جانب سے لیاری سمیت نبی بخش ، گارڈن ، جہاں آباد اور سعید آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے جبکہ جھاڑیوں ، بند مکانات ، مشتبہ مقامات اور لیاری ندی میں بھی پولیس اور فلاحی اداروں کے رضا کاروں کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا گیا۔

متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش بھی کی گئی تاہم بدقسمتی سے دونوں لاپتہ بچوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا تاہم پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا نجی شراکت منصوبوں کیلیے نئی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے نجی شراکت داری کیلیے پرانی اتھارٹی کو ختم کرکے ایک نئی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2019ء والے ایکٹ کو ختم کردیا جائے گا تاہم ختم کرنے کا اطلاق فوری نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاری منصوبوں پر 2019ء والے ایکٹ کے تحت کام مکمل کیا جائے گایا اسے نئے ایکٹ میں منتقل کردیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے
  • خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلیے بڑی خوش خبری
  • کراچی: تین بچوں کے باپ نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • اروشی روٹیلا کو اپنی ہی فلم کے پوسٹر سے ہٹادیا گیا
  • سلمان خان نے نئی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کردی
  • شاہراہ فیصل پر سفر کرنے والوں کیلیے خوش خبری
  • امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت
  • پنجاب حکومت کا نجی شراکت منصوبوں کیلیے نئی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
  • آئین منظوری کی خبر نوائے وقت کا تاریخ سارشمارہ پارلیمنٹ پر یس گیلری میں آویزاں