ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ملکی نجی شعبے میں 18.43 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے سے جنوری میں 8.51 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی اسٹیٹ بینک کروڑ ڈالر ماہ میں ڈالر کی
پڑھیں:
تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا: گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی چینلزکے ساتھ بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑے گا مگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ 30 جون سے پہلے 4 سے 5 ارب ڈالرز آنے کی توقع ہے جب کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہونے کا ہدف ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
امریکی ٹیرف، سام سنگ کی قیمتیں فی الحال مستحکم رہیں گی