پریانکا چوپڑا نے اپنی ساری ان دیکھی تصاویر وائرل کردیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر اس سے قبل شاید ہی کسی نے دیکھی ہوں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بچپن کی تصاویر کا البم شیئر کرکے ماضی کو یاد کیا ہے۔ یہ دل کو چھو لینے والی تصاویر ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ جب میں اپنے فوٹو لائبریری کو صاف کر رہی تھی، تو مجھے اپنی زندگی کے کچھ یادگار لمحے ملے۔
پہلی تصویر میں چھوٹی پریانکا اپنے والد اشوک چوپڑا کی بائیک پر بیٹھی ہیں اور ان کے چہرے پر والدہ مدھو چوپڑا کے بڑے سائز کے چشمے ہیں۔
اس کے بعد بچپن کی ایک تصویر دکھائی گئی ہے، جس میں پریانکا آرام سے بیٹھی نظر آتی ہیں۔ پھر ایک پرجوش تصویر جس میں ان کے والد ان کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
ایک سالگرہ کی تصویر بھی ہے جس میں وہ ایک خوبصورت فراک پہنی ہوئی نظر آتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Priyanka (@priyankachopra)
اس کے علاوہ والدین اور بھائی کے ساتھ سیر سپاٹوں اور تفریحی دوروں کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
اس کے بعد 1999 میں کئی گئی پہلی ماڈلنگ کی تصویر بھی ہے جس کے بعد ایک تصویر مس انڈیا بننے کی ہے جس نے ان پر کامیابیوں کے دروازے کھول دیئے۔
ایک اور خاص تصویر میں پریانکا معروف اداکار اجے دیوگن اور یوسف خان کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں نظر آتی ہیں۔
البم کے سب سے آخری تصویر میں پریانکا میامی میں ایک سانپ کو اپنے گلے میں ڈالے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پریانکا چوپڑا نے تصویر میں
پڑھیں:
مودی سے ملاقات کے بعد ایلون مسک کی ٹیسلا نے بھارت میں نوکریاں دینا شروع کردیں
نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی "ٹیسلا" نے بھارت میں بھرتیوں کا آغاز کردیا، جس کا اعلان ایلون مسک کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد کیا گیا۔
ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی دہلی اور ممبئی کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشن سمیت متعدد اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔
ملازمتوں کے اشتہارات پیر کو "لِنکڈ اِن" پر پوسٹ کیے گئے، جس کے بعد بھارت میں ٹیسلا کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔
ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری اور شو روم کے مقامات کی تلاش شروع کی تھی۔
ٹیسلا بھارت میں اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس "اسٹارلنک" بھی متعارف کرانا چاہتی ہے، جس پر سیکیورٹی ضوابط کی پابندی شرط رکھی گئی ہے۔
بھارت میں الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ اب بھی محدود ہے، لیکن ٹیسلا کے لیے ترقی کے بڑے امکانات موجود ہیں۔
چین میں بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث ٹیسلا بھارت میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارت نے ان کار ساز کمپنیوں کے لیے الیکٹرک گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس کم کر دیا ہے جو 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور تین سال میں مقامی پیداوار شروع کرنے کا عہد کریں۔