قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سٹی42:منگل اور بدھ کی درمیانی رات نصف شب سینئیر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی خبر نے سیاسی اور صحافتی حلقوں کو رنجیدہ کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت
نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2013 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا نواب یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک باوقار سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔(جاری ہے)
ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔