ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں فالح الفیاض نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی حکومت و عوام کا ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی رضاکار دفاعی فورس "الحشد الشعبی" کے سربراہ "فالح الفیاض" اس وقت ایرانی حکام سے مشاورت کے لئے تہران میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے آج دوپہر کو ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے ایران اور تہران کے مابین اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی پیشرفت پر مشاورت کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عراق کے امن و استحکام کی خاطر الحشد الشعبی کے مثبت علاقائی کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہم ہمیشہ اپنے عراقی اور سارے خطے میں موجود مقاومتی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب سید عباس عراقچی کے ساتھ موجود، فالح الفیاض نے ایرانی حکام سے اپنی گفتگو اور ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت و عوام کا ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ نیز انہوں نے شہدائے مقاومت جنرل "قاسم سلیمانی"، "ابو مهدی المهندس" اور "سید حسن نصر الله" کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس ملاقات میں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورت حال سمیت دونوں ہمسایہ مسلمان ممالک کی عوام کے مشترکہ مفادات کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی انہوں نے

پڑھیں:

ہرصورت ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے‘ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنے جوہری دفاع کو برقرار رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا‘ پروگرام3 دہائیوں سے پرامن ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دھمکی یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے جوہری ترقی کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد بیان دیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کیساتھ بدسلوکی، خیبرپختونخوا کا ایم پی اے اور گارڈز زیر حراست
  • ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • خطے کی سلامتی کیلئے ہمسایہ ممالک کو اقدامات اٹھانے چاہئیں، ایرانی صدر
  • ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • ایران نے موٹر سائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا
  • ایران کے بغیر خطے کی سیاست آگے بڑھانے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، سید عباس عراقچی
  • ایران کے جوہری پروگرام کیلئے دو آپشن ہیں، لینڈزی گراھم
  • ہرصورت ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے‘ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ
  • 19 سے 21 فروری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی، محکمہ موسمیات