پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2025ء) کنول شوزب کا کہنا ہے کہ پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے حکومتی دعووں پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما کنول شوزب کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سنو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ 3 سال میں پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا، ڈیزل 160 سے 260 روپے پر آ گیا۔
چکن 200 روپے سے 650 روپے پر آ گیا، بڑا گوشت 500 روپے سے 1400 روپے پر بھی نہیں ملتا، دودھ 120 سے 240 روپے پر آ گیا، سبزیاں اور پھل اتنے سستے ہیں کہ کوئی خرید ہی نہی سکتا؟ کسان اپنی سبزیوں اور فصل کو منڈیوں تک لے جانے کا خرچہ نہیں پورا کر پا رہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی؟۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی حکومتی دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا جو شخص کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے، جو کہتا ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہو گئی ہے میرا اسے کھلا چیلنج ہے آؤ میڈیا ٹیم کے ساتھ آر اے بازار یا پشاور چلتے ہیں مہنگائی کے جھوٹے دعوے کا پول کھل جائے گا، یہ صفحہ ہستی کے سب سے جھوٹے لوگ ہیں۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے بھی حکومتی دعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں ، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، مہنگائی میں کمی کے دعوے جھوٹے ہیں، تاثردیا جا رہا کہ بہت کام ہو رہا ہے، کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے پر آ گیا
پڑھیں:
کرم میں 14دہشتگردوں کے سر کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر
کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں 13 کروڑ سے زائد مقرر کردی گئی۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کردیں، 14دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، دہشتگرد امجد کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے، مکرم کی 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دہشتگرد نور اللّٰہ، درویش، عثمان اور سیف اللّٰہ کے سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کے دیہات خالی کرواکے سرچ آپریشنز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔