WE News:
2025-02-20@20:03:25 GMT

غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی امید کی کرن ہے، اسحاق ڈار

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی امید کی کرن ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی امید کی کرن ہے، غزہ کے عوام کی امداد فوری بحال کی جائے۔

سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس کی بہتری کے عنوان پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کو اجلاس کی صدارت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدے کا اعلان امید کی کرن ہے، غزہ کے عوام کی فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پوری دنیا کے لیے چیلیج ہے، پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور افغانستان سے دہشتگردی کا سامنا ہے،پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم  نے کہا کہ آج کے بحرانوں نے یواین چارٹر کے تحت قائم ورلڈ آرڈر کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے، عالمی امن اور سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے،  دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستان جنگ بندی سلامتی کونسل غزہ نائب وزیراعظم وزیرخارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستان سلامتی کونسل اسحاق ڈار نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

عالمِ اسلام امریکا و اسرائیل کے منصوبے کیخلاف متحد ہو جائے: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو

 نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالم اسلام امریکا اسرائیل کے منصوبے کے خلاف متحد ہو جائے۔

سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے محبت ہر پاکستانی کی رگ میں ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کرم میں امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنا تباہ کن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے: لیاقت بلوچ
  • اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات‘ سرحد پار دہشت گردی و دیگر امور پر گفتگو
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت
  • وزارت منصوبہ بندی اڑان پاکستان پر سینیٹ کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام
  •  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات 
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
  • ملک میں ہونیوالی شہادتیں دہشت گردوں کو واپسی کی اجازت دینے کا نتیجہ ہیں‘ اسحاق ڈار
  • پاکستان افغانستان سے دہشتگردی کا مقدمہ سلامتی کونسل میں لے گیا
  • عالمِ اسلام امریکا و اسرائیل کے منصوبے کیخلاف متحد ہو جائے: لیاقت بلوچ