نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی فلم “نیژ ا 2” کی خصوصی اسکریننگ کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی فلم “نیژ ا 2” کی خصوصی اسکریننگ کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
نیویارک ؛
چینی نیشنل فلم بیورو، چائنا میڈیا گروپ، اور اقوام متحدہ چائنا بک کلب کے مشترکہ اہتمام سے ” نیژا گوز ٹو دی یونائیٹڈ نیشنز ” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔
اس تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤ لیانگ، اقوام متحدہ میں فرانس، روس، یونان اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
فلم کی نمائش کے موقع پر ہال میں کوئی نشست خالی نہیں تھی۔ خصوصی طور پر عارضی نشستوں کے علیحدہ انتظام کے باوجود بھی کئی افراد نے اس فلم کو کھڑے ہو کر دیکھا۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤلیانگ نے کہا کہ ” نیژا 2″ کی دنیا کے متعدد ممالک اور علاقوں میں نمائش نے چین اور دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کے
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے دوسرے فیز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سی پیک کے پلیٹ فارم پر تعاون وسیع کرنے کا عزم کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے تعلق کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔
دوسری جانب وانگ یی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بنیادی ایشو اور سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔