چینی اینییمیٹڈ فلم”نیژا 2″ عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
چینی اینییمیٹڈ فلم”نیژا 2″ عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چینی اینیمیٹڈ فلم”نیژا 2″ کا عالمی باکس آفس 1698 ملین ڈالرز سے تجاوز کر گیا ۔
یوں یہ فلم عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں سر فہرست 8فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: باکس آفس فہرست میں
پڑھیں:
وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لَرن تو ہوگیا، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر!۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ چلو کوئی نہیں فیلڈنگ تو کی ہم نے!۔
دوسری جانب کراچی کنگز سے شکست کے بعد علی ترین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں فرنچائز مالک کی جانب سے کئی مواقعوں پر پی ایس ایل سے متعلق متنازع بیانات دیے تھے۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز ریٹین کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی موجود نہیں۔